رسائی کے لنکس

افغان پولیس کی فائرنگ سے غیر ملکی فوجی ہلاک


اطلاعات کے مطابق افغان پولیس اہلکاروں نے غیرملکی فوجیوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک البانوی فوجی ہلاک ہوگیا۔ دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد 11 افغان پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

البانیہ کی حکومت کا کہنا ہے کہ مقامی پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے افغانستان میں تعینات اس کا ایک فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

البانیہ کی وزارتِ دفاع کے حکام کے مطابق واقعہ پیر کو جنوبی افغانستان کے شہر قندھار کے نزدیک ایک گائوں میں پیش آیا جہاں بین الاقوامی فوجی دو اسکولوں کی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔

اطلاعات کے مطابق افغان پولیس اہلکاروں نے غیرملکی فوجیوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک البانوی فوجی ہلاک ہوگیا۔ دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد 11 افغان پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے میں ایک البانوی اور ایک اور غیر ملکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس سے قبل سامنے آنے والی خبروں میں دو البانوی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی۔

البانیہ کے افغانستان میں کل 260 فوجی تعینات ہیں اور یہ کسی بھی البانوی فوجی کی 10 برس سے جاری افغان جنگ میں پہلی ہلاکت ہے۔

قبل ازیں قندھار میں ایک پولیس تھانے پر کیے جانے والے خودکش حملے میں کم از کم ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔

قندھار پولیس کے سربراہ عبدالرزاق کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار تھانے کے باہر دھماکے سے اڑادی تھی جس سے پولیس اہلکاروں سمیت کم از کم چار افراد زخمی بھی ہوئے۔

XS
SM
MD
LG