رسائی کے لنکس

افغانستان میں اتحادی افواج کاچھاپہ، کم از کم 13شدت پسند ہلاک


افغانستان
افغانستان

افغان اور بین الاقوامی افواج نےرات گئے شمالی افغانستان میں ایک احاطے پر چھاپا مارا جِس میں کم سے کم 13شدت پسند ہلاک ہوئے ، جِن میں دو طالبان کمانڈر شامل تھے۔

ہفتے کو جاری ہونے والے ایک بیان میں نیٹو اور بین الاقوامی فوج نے کہا ہے کہ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے افواج نے صوبہٴ قندوز کے آرچی ضلع کی ایک عمارت کا محاصرہ کیا، جہاں بتایا گیا تھا کہ باغی چھپے ہوئے تھے۔

شدت پسندوں نے عمارت کا احاطہ چھوڑنے سے انکار کیا اور چھوٹے اسلحے سے افواج کے ساتھ جھڑپ کی۔

بین الاقوامی افواج نے تصدیق کی ہے کہ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان رہنما شامل تھا، بشمول اُس فرد کے جو باغیوٕں میں رقوم تقسیم کرنے، اہداف کا تعین کرنے اور بم حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا ذمے دار تھا۔

مقامی رہنماؤں نے اِن میں سے ایک کی شناخت حمزہ نامی ایک باغی کمانڈر کے طور پر کی ہے۔

علاحدہ طور پر، پنٹگان نے اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ پیر کوافغان فوج کے اڈے پرہونے والا دھماکا جِس میں ایک امریکی سپاہی ہلاک ہوا، دراصل ایک خودکش بم دھماکا تھا۔

پنٹگان نے بتایا کہ 20سالہ سارجنٹ رابرٹ بَریٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، جب افغان دارالحکومت کابل میں ایک خودکش حملہ آور نے اُن کے یونٹ پر حملہ کیا۔ پنٹگان نے مزید تفاصیل جاری نہیں کیں آیا یہ خودکش حملہ آور بیس کے اندر کس طرح داخل ہوا۔

XS
SM
MD
LG