رسائی کے لنکس

نیٹو حملے میں 8 افغان خواتین ہلاک


نیٹو طیاروں کی بمباری سے ہلاک شدہ خواتین
نیٹو طیاروں کی بمباری سے ہلاک شدہ خواتین

اتحادی افواج نے مشرقی لغمان صوبے میں طالبان کے خلاف کی گئی اس کارروائی میں عام شہریوں کی ہلاکت کا امکان مسترد نہیں کیا۔

افغانستان میں مقامی حکام نے کہا ہےکہ نیٹو طیاروں کی بمباری میں کم ازکم 8 افغان خواتین ہلاک ہوگئی ہیں۔

کابل میں غیر ملکی اتحادی افواج نے مشرقی لغمان صوبے میں ہفتہ کی شب کی گئی اس کارروائی میں عام شہریوں کی ہلاکت کا امکان مسترد نہیں کیا ہے، مگر فضائی حملے میں بڑی تعداد میں عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعوٰی بھی کیا ہے۔

لغمان صوبے کے گورنر کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والی خواتین جنگل میں لکڑیاں جمع کرنے کے لیے گئیں ہوئی تھیں۔

صدر حامد کرزئی نے عام شہریوں کی ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک سرکاری ٹیم فوری طور پر روانہ کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG