رسائی کے لنکس

افغانستان: رات کے وقت کیے جانے والوں حملوں کی نئی پالیسی


جنرل سٹینلی میک کرسٹل
جنرل سٹینلی میک کرسٹل

نیٹو کی ایک نئی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج رات کے وقت جو کارروائیاں کرتی ہیں، ان کی منصوبہ بندی اور انتظام میں افغان فوج کو بھی شامل کیا جائے۔

افغانستان میں نیٹو فوج کے امریکی کمانڈر جنرل سٹنلی میک کرسٹل نے اس ہفتے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس مٰن نئے قوانین کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

جنرل سٹینلی میک کرسٹل نے کہا کہ رات کے وقت کی جانے والی کارروائیاں طالبان کے خلاف جنگ میں مؤثر ہیں، تاہم افغان عوام میں پائی جانے والی ناراضگی کو ختم کرنے کے لیے یہ کارروائیاں کرتے وقت زیادہ احتیاط برتنا ہو گی۔

XS
SM
MD
LG