رسائی کے لنکس

طالبان افغان شہریوں کی ہلاکت کے ذمہ دار، نیٹو

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اتحادی افواج افغانستان بالخصوص ملک کے شورش زدہ جنوبی حصے میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں تیزی لا رہی ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اتحادی افواج افغانستان بالخصوص ملک کے شورش زدہ جنوبی حصے میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں تیزی لا رہی ہیں۔

افغانستان میں نیٹو کی سربراہی میں تعینات بین الاقوامی افواج نے کہا ہے کہ عسکریت پسند گذشتہ ماہ ایک سو سے زائد افغان شہریوں کو ہلاک اور تقریباً دو سو کو زخمی کرنے کے ذمہ دار ہیں، جب کہ طالبان کا دعویٰ ہے کہ اُنھوں نے عام شہریوں کی حفاظت کی ہے۔

نیٹو کے مطابق طالبان کا بیان حقیقت کے برعکس ہے کیوں کہ شدت پسند ہر روز جان بوجھ کر افغانوں کو ہلاک، زخمی اور ڈرا دھمکا رہے ہیں۔

بین الاقوامی سکیورٹی فورس اس تضاد کو منافقت قرار دے رہی ہے۔

فوجی اتحاد نے شہریوں کو زدوکوب کرنے کے لیے طالبان کی طرف سے استعمال کیے جانے والے چار با لعموم طریقوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس میں بلاتفریق تشدد، جبری اقدامات، انتہاپسند نظریات کا زبردستی نفاذ، خوشحالی اور بنیادی سہولتوں کی ترقی میں رکاوٹ ڈالنا شامل ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اتحادی افواج افغانستان بالخصوص ملک کے شورش زدہ جنوبی حصے میں جنگجوؤں کے خلاف کارروائی میں تیزی لا رہی ہیں۔

دریں اثنا نیٹو کا کہنا ہے کہ بدھ کو افغانستان کے جنوبی اور مشرقی حصے میں ہونے والے عسکریت پسندوں کے حملوں میں دو غیر ملکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ اِن واقعات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

رواں سال نیٹو کے 625 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جو نو سال سے جاری جنگ میں کسی ایک سال میں ہونے والاسب سے زیادہ جانی نقصان ہے۔

XS
SM
MD
LG