رسائی کے لنکس

logo-print

افغانستان: پوزہ ایشان کا فوجی اڈا افغان افواج کے حوالے


تقریب میں افغان حکام نے نیٹو افواج سے افغان فورسز کو سلامتی کی ذمہ داریوں کی منتقلی کا خیر مقدم کیا

جرمن فوج ہفتے نے روز ’پوزہ ایشان‘ کا فوجی اڈا افغان سکورٹی فورسز کے حوالے کردیا ہے۔

گذشتہ تین برسوں سےزائد عرصے کے دوران، جرمن فوجوں نے شمالی افغانستان میں واقع اِس فوجی اڈے میں قیام کیا ہوا تھا۔

اس موقع پر ایک باضابطہ تقریب میں افغان حکام نے نیٹو افواج سے افغان فورسز کو سلامتی کی ذمہ داریوں کی منتقلی کا خیر مقدم کیا۔

افغان فوج کے کمانڈر، جنرل زلمے ویسا کے بقول، سکیورٹی کی ذمہ داریوں کی منتقلی کے کام پر عمل درآمد کے دوران، وہ تمام ملٹری بیس جو ہمارے بین الاقوامی احباب کے زیر استعمال تھے، رفتہ رفتہ افغان دفاعی افواج کے حوالے کئے جائیں گے۔

اور باتوں کے علاوہ، پریشانی اس بات کی لاحق رہی ہے کہ اگلے سال جب غیر ملکی افواج افغانستان سے واپس چلی جائیں گی، کہیں ایسا نہ ہو کہ افغان دفاعی افواج نسلی بنیادوں پر بٹ کر نہ رہ جائیں۔
XS
SM
MD
LG