رسائی کے لنکس

قندھار: بم حملہ، 13 افراد ہلاک


فائل
فائل

صوبائی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ حملے کا ہدف ایک موٹر گاڑی تھی جس میں افغان سویلین سوار تھے، جو صوبہٴ قندھار کے میوند ضلعے میں ایک کچی سڑک پر سفر کر رہے تھے

حکام کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔

صوبائی اہل کاروں نے بتایا ہے کہ حملے کا ہدف ایک موٹر گاڑی تھی جس میں افغان سویلین سوار تھے، جو صوبہٴ قندھار کے میوند ضلعے میں ایک کچی سڑک پر سفر کر رہے تھے۔

اُنھوں نے کہا کہ اس سے قبل ہونے والے ایک اور دھماکے میں جس کا ہدف غیر ملکی افواج تھیں، بڑی سڑک سے ٹریفک کو دوسرے راستوں کے طرف منتقل کردیا گیا تھا۔

اس دھماکے سے دو ہی روز قبل، افغانوں نے صدر اور مقامی صوبائی کونسل کے ارکان کے انتخابات میں ووٹ ڈالے۔

طالبان نے ہفتے کی ووٹنگ میں رخنہ ڈالنے کی دھمکی دے رکھی تھی، لیکن الیکشن نسبتاً پُر امن ماحول میں منعقد ہوئے، جس سے کچھ ہفتے قبل متعدد حملے ہوئے تھے جن میں سیاستدانوں، صحافیوں اورسلامتی افواج کو ہدف بنایا گیا تھا۔


ووٹروں نے افغان صدر حامد کرزئی کے جانشین کا انتخاب کیا، جو تیسری بار انتخاب نہیں لڑ سکتے تھے، جو امریکی قیادت والی افواج کی طرف سے 2001ء میں طالبان کی حکومت کو اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد سے اس عہدے پر براجمان تھے۔

پیر کے روز افغان انتخابات کا مشاہدہ کرنے والے مبصرین کے گروہوں نے بتایا کہ 2009ء کے صدارتی ووٹنگ کے مقابلے میں اس سال کے الیکشن میں ’دھاندلی‘ کے واقعات کم ہوئے۔ تاہم، ایسے امیدواروں سے، جنھیں دھاندلی کے حربوں کا شبہ ہے، کہا گیا ہے کہ وہ ایسے معاملات الیکشن کمیشن کے شعبہٴ شکایات کے پاس درج کرائیں۔

اہل کاروں نے بیلٹ پیپرز کی گنتی شروع کردی ہے ، جب کہ ابتدائی نتائج 24 اپریل تک آنے کی توقع ہے۔
XS
SM
MD
LG