رسائی کے لنکس

افغانستان میں ٹرک بم ناکارہ بنا دیا گیا


نیشنل ڈائریکٹویریٹ آف سکیورٹی ’این ڈی ایس‘ نے جمعہ کو بتایا کہ رواں ہفتے کابل کے مشرق میں ایک چھاپے کے دوران آٹھ ٹن بارودی مواد ملا۔ اس کارروائی میں پانچ مشتبہ منصوبہ ساز ہلاک جب کہ دو کو گرفتار کیا گیا۔

افغانستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے ایک ٹرک میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا ہے جس کے بارے میں خدشہ تھا کہ اگر اتنی بڑی مقدار میں اس بارودی مواد میں دھماکا ہوتا تو دارالحکومت کابل کا ایک بڑا حصہ تباہ ہو جاتا۔

نیشنل ڈائریکٹویریٹ آف سکیورٹی ’این ڈی ایس‘ نے جمعہ کو بتایا کہ رواں ہفتے کابل کے مشرق میں ایک چھاپے کے دوران آٹھ ٹن بارودی مواد ملا۔

اس کارروائی میں پانچ مشتبہ منصوبہ ساز ہلاک جب کہ دو کو گرفتار کیا گیا۔

این ڈی ایس کا الزام ہے کہ بم کا یہ منصوبہ سرحد پار پاکستان میں موجود حقانی نیٹ ورک نے تیار کیا تھا۔

افغان انٹیلی جنس ایجنسی کے ترجمان شفیق اللہ تحریری نے کہا کہ اگر اس بارودی مواد میں دھماکا ہو جاتا تو یہ ایک بہت بڑی تباہی ہوتی کیوں کہ اس سے 1500 میٹر کے احاطے میں سب کچھ تباہ ہو جاتا۔
XS
SM
MD
LG