رسائی کے لنکس

logo-print

غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی 25 ہزار افغان پولیس اہلکاروں کی تربیت مکمل


غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی 25 ہزار افغان پولیس اہلکاروں کی تربیت مکمل

افغانستان نے کہا ہے کہ غیر ملکی ماہرین کی زیر نگرانی مزید پچیس ہزار افغان پولیس اہلکاروں نے اپنی تربیت مکمل کر لی ہے ۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان زمرے بشاری نے اتوار کو کابل میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی افواج کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اس طرح کے مزید تربیتی پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ آئندہ چارسالوں میں افغان فورسز کی ملکی سلامتی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی استعداد کو بڑھایا جا سکے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق پندرہ سو پولیس اہلکار منشیات کے عادی تھے اور پچھلے سال ان افراد کے علاج کا ایک منصوبہ بھی شروع کیا گیا جو کسی حد تک سود مند ثابت ہوا ہے۔

وزارت کے ترجمان نے امن وامان کی صورت حال کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پچھلے ہفتے طالبان عسکریت پسندوں نے نوے سے زائد حملے کیے جن میں سے اکثرواقعات ملک کے جنوبی صوبوں، ہلمند اور قندھا ر،کے علاوہ مشرقی کنڑ میں پیش آئے۔ انھوں نے کہا کہ افغان پولیس فورس نے پچاس عسکریت پسندوں کو ہلاک اور تقریباََ ایک سو پچاس کو گرفتار کیا جبکہ اس دوران تشدد کے واقعات میں شہری ہلاکتوں میں سولہ فیصد کمی ہوئی۔

XS
SM
MD
LG