رسائی کے لنکس

افغانستان میں چار امریکی فوجی ہلاک


افغانستان میں چار امریکی فوجی ہلاک
افغانستان میں چار امریکی فوجی ہلاک

جنوبی افغانستان میں دیسی ساختہ بم پھٹنے سے چار امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ نیٹو افواج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں اتوار کے روز ہونے والی ان ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ادھر برطانوی وزارت دفاع کے مطابق ہلمند صوبے کے علاقے ناد علی میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک برطانوی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔

امریکی فوجیوں کی یہ تازہ ہلاکتیں 2010ء میں ہونے والا امریکی افواج کا پہلا جانی نقصان ہے۔

2001ء میں افغانستان میں امریکہ اور اس کی اتحادی افواج کی تعیناتی کے بعد سے گزشتہ سال ان کے لیے سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا۔ 2009ء میں بین الاقوامی افواج کے پانچ سو سے زائد اہلکار ہلاک ہوئے جن میں304امریکی اور 107برطانوی فوجی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوباما نے افغانستان میں امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید 30ہزار فوجی بھیجنے کا اعلان کررکھا ہے جن کی تعیناتی رواں سال کے وسط تک مکمل ہوجائے گی جب کہ نیٹو ممالک کی طرف سے بھی مزید سات ہزار فوجی افغانستان بھیجیں جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG