بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے بعض علاقے شدید اسموگ کی لپیٹ میں ہیں جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ جمعے کو نئی دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 611 ریکارڈ کیا گیا جو خطرناک درجے میں شمار ہوتا ہے۔ حکومت نے اسموگ کی وجہ سے دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند اور تعمیراتی کام پر پابندی عائد کر دی ہے۔ اسموگ کے سبب شہریوں کو سانس لینے میں دشواری، آنکھوں اور حلق میں جلن کا سامنا ہے۔