رسائی کے لنکس

فربہ مسافروں کے لیے جہاز میں بڑی سیٹ کی پیش کش ۔۔۔


ائیر بس نے یہ منصوبہ خاص ایسی ائیر لائن کمپنیوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جو اپنی ائیر لائن سے سفر کرنے والے وزنی مسافروں سے ذیادہ کرایہ وصول کر رہی ہیں یا مستقبل میں ذیادہ کرایہ وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ایسے وزنی مسافر، جنھیں جہاز کی نارمل سیٹ پر بیٹھنے میں دقت ہوتی ہے،ان کے لیے جہاز بنانے والی ایک کمپنی ذیادہ گنجائش کی سیٹ تیار کر رہی ہے۔
ائیر بس بنانے والی کمپنی نے ائیرلائن کمپنیوں کو جیٹ A 320 میں موٹے مسافروں کے لیے ذیادہ گنجائش کی سیٹ نصب کرنے کی پیشکش کی ہے۔
ائیر بس کمپنی نے اس نئے منصوبے کا اعلان ہیم برگ جرمنی میں ہونے والی' ائیر کرافٹ ایکسپو ' میں گذشتہ ہفتے کیا۔

یہ منصوبہ بطور ِ خاص ایسی ائیر لائن کمپنیوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بنایا گیا ہے جو اپنی ائیر لائن سے سفر کرنے والے وزنی مسافروں سے زیادہ کرایہ وصول کر رہی ہیں یا مستقبل میں زیادہ کرایہ وصول کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
منصوبے کے مطابق، جہاز میں موٹےمسافروں کے لیے بنائے جانے والی سیٹوں کی گنجائش پیدا کرنے کے لیے کھڑکی والی سیٹ اور درمیانی سیٹ کے ہجم کو ایک انچ کم کر دیا جائے گا۔
جبکہ یہ سیٹ ایک عام 18انچ کی چوڑائی رکھنے والی سیٹ کے مقابلے میں دو انچ یعنی 20 انچ چوڑی ہو گی۔
ائیر بس انٹیریئر مارکیٹنگ مینجر اسٹیفینی ون لنسٹو کے مطابق کھڑکی کی جانب بیٹھنے والے مسافر اپنی سیٹ سے مطمئن ہوتے ہیں جبکہ درمیانی سیٹ کے لیے یقینا کوئی وزنی مسافر ذیادہ کرایہ دے کر نہیں بیٹھنا چاہے گا اسی لیے ان بڑی سیٹوں کے لیے Aisle سیٹ کنارے کی سیٹ موزوں رہے گی۔
ائیر بس انتظامیہ اپنے نئے منصوبہ کو 'مسافروں کی ضرورت کے مطابق' کا نام دے کر بیچ رہی ہے۔ اگرچہ اس منصوبے پر عمل درآمد ہونے کے بعد دو تہائی مسافروں کو کم گنجائش والی سیٹوں پر ہی سفر کرنا ہو گا۔
ساموا ائیر لائن دنیا کی پہلی ہوائی جہاز کمپنی ہے جس نے سیٹ کے بجائے مسافر کے وزن کے حساب سے کرایہ وصول کرنے کا طریقہ رائج کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت مسافروں کا کرایہ ایک کلو گرام وزن کے لیے مقرر کردہ معاوضہ کے حساب سے طے کیا جائے گا جبکہ مسافر کے وزن اور اس کے سامان کے وزن کے مطابق کرایہ وصول کیا جائیگا۔
XS
SM
MD
LG