رسائی کے لنکس

logo-print

اجے اور کاجول ایک بار پھر دھوم مچانے کو تیار


اجے اور کاجول ماضی میں بھی کئی فلمیں ایک ساتھ کرچکے ہیں جن میں 'ہلچل'، 'پیار تو ہونا ہی تھا'، 'راجو چاچا'، 'دل کیا کرے' اور 'یو، می اور ہم' شامل ہیں

بالی وڈ کا پرکشش جوڑا ایک بار پھر سلور اسکرین پراپنی جاندار پرفارمنس کا جادو بکھیرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں ہینڈسم اور چارمنگ اجے دیوگن اور ان کی ٹیلنٹڈ بیگم کاجول کی۔

بھارتی اخبار ’ہندوستان ٹائمز‘ سے باتیں کرتے ہوئے اجے دیوگن نے ان خبروں کی تصدیق کی ہے کہ وہ اور کاجول ایک ساتھ فلم کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ ابھی کچھ بھی فائنل نہیں ہے۔

ان کے بقول، "ہم ایک ساتھ کام کی پلاننگ تو کر رہے ہیں لیکن اس کی تفصیل بتانے کے لیے یہ وقت مناسب نہیں۔ صحیح وقت پر سب کچھ بتا دیں گے۔ لیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔ بنیادی بات یہ ہے کہ ایک ساتھ فلم کرنے کے لیے ہمارے لیے سب سے اہم اسکرپٹ ہے اور ہم اسی ’رائٹ‘ اسکرپٹ کی تلاش میں ہیں"۔

اس بات کا بھی چانس ہے کہ اجے کاجول کو لے کر خود ہی فلم پروڈیوس کریں۔ اجے اور کاجول نے آخری دفعہ جو فلم کی تھی وہ کرن جوہر کی ’وی آر فیملی‘ تھی۔۔

اجے اور کاجول ماضی میں بھی کئی فلمیں ایک ساتھ کرچکے ہیں جن میں 'ہلچل'، 'پیار تو ہونا ہی تھا'، 'راجو چاچا'، 'دل کیا کرے' اور 'یو، می اور ہم' شامل ہیں

"بولڈ مناظر کامیابی کی گارنٹی نہیں"

اجے دیوگن - جو کافی عرصے سے ہلکی پھلکی کامیڈی اور ایکشن فلموں میں نظر آتے ہیں - جب بھوپال میں پرکاش جھا کی فلم ’ستیہ گرہ‘ کی شوٹنگ کے لئے آئے تو ان کا کہنا تھا،

"مختصر کپڑے اور بولڈ مناظر باکس آفس پر فلم کی کامیابی کی گارنٹی نہیں۔ میں ایسی فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتا جسے پوری فیملی ساتھ بیٹھ کر انجوائے نہ کرسکے"۔

بھارتی خبررساں ادارے 'آئی اے این ایس' سے بات چیت میں اجے دیوگن نے اس حوالے سے اپنا ذاتی تجربہ بھی بیان کیا۔

"میں پچھلے دنوں ایک فلم دیکھ رہا تھا ساتھ میں میرے والد بالی وڈ کے ایکشن ڈائریکٹر ویرو دیوگن بھی بیٹھے تھے۔ اچانک وہ اٹھ کر باہر چلے گئے۔ بعد میں میں نے وجہ پوچھی تو ان کا کہنا تھا کہ جس قسم کے کپڑے فلم میں پہنے گئے تھے مجھے لگا شاید تم لوگ میر ے ساتھ دیکھنے میں شرمندگی محسوس کرو۔ میرے والد خود بالی وڈ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے یہ تاثرات تھے۔ عام آدمی کیا سوچتا ہو گا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں"۔
XS
SM
MD
LG