رسائی کے لنکس

ماسکو: پندرہ دِن قید کاٹنے کے بعد، نوالنے رہا


رہائی کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے، نوالنے نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بروس نمٹسو کا قتل انھیں پیوٹن حکومت کے خلاف مہم سے باز نہیں رہ سکے گا

سب وے میں ہنڈبلز تقسیم کرنے کے الزام میں گرفتار روسی اپوزیشن لیڈر، الیکزی نوالنے 15 دن قید کاٹنے کے بعد جمعے کو رہا کر دئے گئے ہیں۔

رہائی کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے، نوالنے نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر بروس نمٹسو کا قتل انھیں پیوٹن حکومت کے خلاف مہم سے باز نہیں رہ سکے گا۔

انھوں نے کہا کہ وہ نمٹسو کی قبر پر حاضری دیں گے۔

اس سے پہلے، ماسکو کی عدالت نے نمٹسو کے آخری رسومات میں شرکت کے لئے نوالنے کی جلد رہائی کی درخواست مسترد کردی تھی۔

منگل کو نوالنے نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اپوزیشن لیڈر نمٹسو کو صدر پیوٹن سمیت ملکی سیاسی قیادت کے حکم پر ریاستی ایجنسی کے اہلکار یا حکومت کی حامی تنظیم نے قتل کیا ہے۔

صدر پیوٹن نے اس قتل کو اشتعال انگیزی کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحقیقات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

قاتل کی گرفتاری میں مدد دینے والوں کے لئے تین ملین روبل، جو کہ 50000 ڈالر کے مساوی رقم ہے، کا انعام مقرر کئے جانے کے باوجود اس مقدمے میں اب تک کوئی مشتبہ شخص گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

XS
SM
MD
LG