رسائی کے لنکس

روما خانہ بدوشوں کی سلامتی سے متعلق تحفظات


منگل کو روما خانہ بدوشوں کے عالمی دن کے موقع پر تنظیم کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کی بعض آبادیاں مستقل تشدد اور منظم انداز میں قاتلانہ حملوں کے خطرے میں زندگی گزار رہے ہیں۔

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے یورپی یونین کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ براعظم یورپ کے ممالک کا یہ بڑا اتحاد روما خانہ بدوشوں سے امتیاز اور ان کے خلاف تشدد پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔

منگل کو روما خانہ بدوشوں کے عالمی دن کے موقع پر تنظیم کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کی بعض آبادیاں مستقل تشدد اور منظم انداز میں قاتلانہ حملوں کے خطرے میں زندگی گزار رہی ہیں۔

ایمنسٹی کے مطابق یورپ کا اس بارے میں ردعمل ’’المناک حد تک ناکافی‘‘ رہا ہے۔

حقوق انسانی کی تنظیم نے یوپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ صدق دل سے روما مخالف ایسے رویوں اور خطرات کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔

روما روایتی طور پر خانہ بدش لوگ ہیں جو کہ شہروں کے اندر اور مضافات میں آبادیاں قائم کرتے ہیں۔

پولیس ان پر الزامات عائد کرتی ہے کہ روما جرائم اور بچوں کو اغوا کرنے میں ملوث ہوتے ہیں۔

روما آبادی کا کہنا ہے کہ انہیں بالخصوص روزگار، صحت کی سہولتیں یا تعلیمی اداروں میں داخلہ حاصل کرتے ہوئے مسلسل امتیازی رویے کا سامنا رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG