رسائی کے لنکس

باجوڑ: بم حملے میں طالبان مخالف چھ قبائلی ہلاک


پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں حکومت کے حامی قبائلیوں پر بم حملے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ طالبان مخالف لشکر میں شامل قبائلی ایک گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ انھیں گھریلو ساخت کے بم سے نشانہ بنایا گیا۔

قبائلی علاقوں میں حکومت کے حامی قبائل نے طالبان جنگجو کے خلاف لشکر بنا رکھے ہیں اور شدت پسند سکیورٹی فورسز کے علاوہ لشکر کے ممبران کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG