رسائی کے لنکس

نئی انسداد دہشت گردی فورس بنانے کا فیصلہ


فورس میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا20 سال کا تجربہ رکھنے والے کم ازکم 12 افسران، پانچ ہزار سپاہی اور دو ہزار اے ایس آئی بھرتی کئے جائیں گے

کراچی ۔۔۔۔ کراچی میں بڑھتی ہوئی بدامنی کو قابو میں کرنے کے لئے جہاں ایک جانب رینجرز کا آپریشن تقریباً یقینی ہے وہیں دہشت گردی کو روکنے کے لئے ایک نئی انسداد دہشت گردی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل’جیو نیوز‘ اور روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ فورس ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی کی زیر نگرانی تشکیل دی جائے گی۔

فورس سے متعلق مزید تفصیلات میں کہا گیا ہے کہ فورس میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کا 20 سال کا تجربہ رکھنے والے کم ازکم 12 افسران، پانچ ہزار سپاہی اور دو ہزار اے ایس آئی بھرتی کئے جائیں گے۔

فورس کا سیل کراچی کے ہر ضلع میں ہوگا خاص کر کراچی کے 15نوگو ایریاز میں اس کے خصوصی سیل قائم کئے جائیں گے۔

فورس کی تشکیل کا مقصد سندھ پولیس کے گرتے ہوئے مورال کو بلند کرنا اور شہر کو دہشت گردی سے پاک کرنا ہے۔ فورس کو با اختیار بنانے کے لئے ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی سندھ کو مکمل اختیارات دیئے جارہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG