رسائی کے لنکس

نو زائیدہ بچے کے لئے سب سے مؤثر اینٹی بائیوٹک دوا


ماؤں اور بچوں کی صحت کے ماہر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے اردو وی او اے کے پروگرام ’خط آپ کے‘ میں میزبان مدثرہ منظر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’قدرت نے ماں کے دودھ کی صورت میں بچے کو ہر مرض سے محفوظ بنانے کا انتظام کیا ہے‘‘

بچوں کے امراض کے بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ نے پیدائش کے بعد بچے کی صحت کی حفاظت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہےکہ قدرت نے ماں کے دودھ کی صورت میں بچے کو ہر مرض سے محفوظ بنانے کا انتظام کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماں کا دودھ بچے کے لئے انٹی بائیوٹک دوا کا کام کرتا ہے۔۔

ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ یونیورسٹی آف ٹورانٹو کے ڈیپارٹمنٹ آف نیوٹریشنل سائینسز میں پروفیسر ہیں۔ وہ آغا خان یونیورسٹی کراچی میں عورتوں اور بچوں کی صحت کے سینٹر فار ایکسیلنس کے بانی ڈائریکٹر بھی ہیں۔

انہوں نے یہ گفتگو اردو وی او اے کے پروگرام ’خط آپ کے‘ میں میزبان مدثرہ منظر سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مکمل گفتگو سننے کے لئے آڈیو کلپ سنئے۔

ماں کا دودھ بچے کے لئے سب سے موثر اینٹی بائیوٹک دوا
please wait

No media source currently available

0:00 0:04:25 0:00

XS
SM
MD
LG