رسائی کے لنکس

logo-print

آرنلڈ شیوارزینگر اور ماریہ شرایور میں علیحدگی


آرنلڈ شیوارزینگر اور ماریہ شرایور میں علیحدگی

کیلیفورنیا کے سابق گورنر اور ہالی ووڈ ہیرو آرنلڈ شیوارزینگر اور ان کی اہلیہ ماریہ شرایور میں علیحدگی ہوگئی ۔ دونوں نے اس علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کیا ہے۔ شیوارزینگرکے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ میاں بیوی کی حیثیت سے اب ایک ساتھ نہیں رہیں گے۔ تاہم شیوارزینگر کا کہنا ہے کہ چاروں بچوں کی پرورش کی ذمے داری وہ پوری کرتے رہیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں کے لیے علیحدہ ہونے کا یہ بہترین وقت ہے۔ دونوں ایک دوسرے کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔

آرنلڈ سات سال تک ریاست کیلیفورنیا کے گورنر رہے۔ اس دوران انہوں نے مختلف تفریحی منصوبوں پر کام بھی کیا اور مختلف ممالک مثلاًفرانس، براز یل اورنائیجیریا کا سرکاری دورہ بھی کیا۔

ماریہ شریورسوشل سرگرمیوں میں بھی دلچسپی رکھتی ہیں ۔26 اپریل کو اپنی شادی کی پچیسویں سالگرہ پرسوشل ویب سائٹ ٹیوٹر پر انہوں نے تین صفحات پر مشتمل تحریریں پوسٹ کیں تاہم ان میں شوہر سے علیحدگی کا کوئی تذکرہ نہیں تھا البتہ فیس بک پر بھی شادی کی سالگرہ سے حوالے سے جو پیغام انہوں نے لکھا اس میں علیحدگی کا ذکر موجود ہے۔

شیوارزینگربیوی سے علیحدگی کے بعد سیکری مینٹو میں رہیں گے ۔ان کی اہلیہ ماریہ شریور کینیڈی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں جو سیاست میں خاصا مقبول ہے۔ شادی سے قبل وہ این بی سی نیوز چینل سے وابستہ تھیں۔

XS
SM
MD
LG