رسائی کے لنکس

شفاف توانائی کی معیشت کا حصول، قدم تیزتر کرنے پر زور


La legendaria cantante estadounidense de soul, rhythm y blues, Etta James falleció el 20 de enero.
La legendaria cantante estadounidense de soul, rhythm y blues, Etta James falleció el 20 de enero.

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں شفاف توانائی پر انحصار کرنے والی معیشت کی طرف منتقلی کی رفتار تیز کررہے ہیں۔

ہفتے کے روز اپنے ہفتہ وار نشری تقریر میں اُنھوں نے کہا کہ یہ اقدام امریکہ میں مستبلی میں ملازمتوں میں اضافے اور صنعتوں کی ترقی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ امریکی محکمہٴ توانائی دو سولرکمپنیوں کو اقتصادی بحا لی کے فنڈ سے دو ارب ڈالر دے رہا ہے۔ اُن میں سے ایک اریزونا میں دنیا کا سب سے بڑا شمسی پلانٹ بنا رہی ہے۔

صدر نے کہا کہ یہ پلانٹ، رات کو بھی توانائی اسٹور کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ اِن منصوبوں کی بدولت ہزاروں روزگار پیدا ہوں گے اور ہزاروں گھروں کے لیے کافی مقدار میں شفاف توانائی مہیا ہوگی۔

اُنھوں نے کہا کہ22ماہ تک لگاتار روزگار میں آنے والی کمی کے بعد اب امریکی معیشت میں پچھلے چھ ماہ کے دوران نجی شعبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونے لگے ہیں۔

لیکن جمعے کے روز امریکہ کےمحکمہٴ محنت کی طرف سے ایک اعلان میں بتایا گیا ہے کہ امداد لینے والے بے روزگاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، اور جون کے آخری ہفتے میں یہ تعداد چار لاکھ بہتر ہزار تک پہنچ گئی۔

ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں، جارجیا کی ریاست سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیکبی چیمبلس نے کہا کہ، اُن کےبقول،‘قابو سے باہر اخراجات’ ہیں، جس پر اُنھوں نے ڈیموکریٹس پر نکتہ چینی کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ کا 13 کھرب ڈالر کا قرضہ، قومی سلامتی کا ایک مسئلہ بن چکا ہے۔

XS
SM
MD
LG