رسائی کے لنکس

اندرونی منصوبو ں پراخراجات منجمد کرنے کا صدراوباماکا منصوبہ


اندرونی منصوبو ں پراخراجات منجمد کرنے کا صدراوباماکا منصوبہ
اندرونی منصوبو ں پراخراجات منجمد کرنے کا صدراوباماکا منصوبہ

امریکہ کے صدر باراک اوباما آئندہ تین سالوں کے دوران ملک کے اندر بعض منصوبوں پراٹھنے والے سرکاری اخراجات کو منجمد کرنے پر غور کررہے ہیں اور اس منصوبے پر 2011 ء سے عمل درآمد شرو ع کیا جائے گا۔

اوباما انتظامیہ کےعہدے داروں کاکہنا ہےکہ امریکی صدربدھ کو اپنے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کانگریس سے ان کی تجویز کردہ تین سالہ مدت کے لیے اخراجات کو منجمد کرنے کا کہیں گے ۔ توقع ہے کہ حکمران ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے اخراجات میں اس ’’بے مثال کمی‘‘ کے منصوبے سے آئندہ دس سالوں میں 250 ارب ڈالرز کی بچت ہوگی۔

امریکی کانگریس کے ایوان نمائندگان میں اپوزیشن رپبلکن پارٹی کے لیڈر جان بوہنر نے صدراوباما کی اس تجویز کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

مالی سال 2009 ء میں 1.4 کھرب ڈالرز کے ریکارڈ بجٹ خسارے کے بعد اضافی سرکاری اخراجات کم کرنے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس مسلسل سیاسی دباؤ کا شکار ہے۔

XS
SM
MD
LG