انسانی حقوق کی بین الاقوامی شہرتِ یافتہ کارکن اور پاکستانی وکیل عاصمہ جہانگیر اتوار کو لاہور میں انتقال کرگئیں۔ عاصمہ جہانگیر نے ایک بھرپور زندگی گزاری جس کے دوران انہوں نے نہ صرف اندرونِ ملک جمہوریت اور مظلوموں کے حق میں اور آمریت اور ظالموں کے خلاف عملی جدوجہد کی بلکہ وہ بیرونِ ملک بھی اسی نوعیت کی مختلف ذمہ داریاں انجام دیتی رہیں۔
تصاویر: عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد
9
جولائی 2006ء: عاصمہ جہانگیر لاہور میں ہونے والے ایک اسرائیل مخالف مظاہرے میں شریک ہیں۔ یہ مظاہرہ لبنان پر اسرائیلی حملے کے خلاف کیا گیا تھا۔
10
جنوری 2013ء: جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران عاصمہ جہانگیر اور ان کی ساتھی دو دیگر خواتین اقوامِ متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ پیش کر رہی ہیں جس کا مقصد فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آبادیوں کی تعمیر کی تحقیقات کرنا تھا۔
11
دسمبر 2014ء: عاصمہ جہانگیر کو سوئیڈن کی پارلیمان میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران انسانی حقوق کے لیے ان کی جدوجہد کے اعتراف میں 'رائٹ لائیولی ہڈ ایوارڈ" دیا جارہا ہے۔
12
مئی 2005ء: لاہور میں مخلوط میراتھن ریس پر پابندی کے خلاف ہونے والے احتجاج سے عاصمہ جہانگیر خطاب کر رہی ہیں۔