رسائی کے لنکس

آنگ سان سوچی کا دورہِ آسٹریلیا


برما کی جمہوریت پسند رہنما نے کہا کہ اپنے پانچ روزہ دورے میں وہ کوشش کریں گی کہ اُن اقدامات پر روشنی ڈالی جائے جو اُن کی جماعت برما میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کر رہی ہے۔

برما کی جمہوریت پسند رہنما آنگ سان سوچی آسٹریلیا کے اپنے پہلے دورے پر بدھ کو سڈنی پہنچیں جہاں ہوائی اڈے پر بڑی تعداد میں حامیوں نے اُن کا استقبال کیا۔

حزبِ اختلاف سے تعلق رکھنے والی رہنما نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ اپنے پانچ روزہ دورے میں وہ کوشش کریں گی کہ اُن اقدامات پر روشنی ڈالی جائے جو اُن کی جماعت برما میں جمہوریت کے فروغ کے لیے کر رہی ہے۔

’’میں پہلی بار خط استوا کے شمال می آئی ہوں اور یہ محسوس کر رہی ہوں کہ یہاں کیسا لگتا۔۔۔ میں یہاں اُن اقدامات کی وضاحت بھی کروں گی جو ہم اس وقت برما میں کر رہے ہیں۔‘‘

ہوائی اڈے پر آئے ہوئے لوگوں نے کہا کہ نوبیل انعام یافتہ رہنما سے بالآخر مل کر اُنھیں بہت خوشی ہوئی۔

سوچی کو بدھ کے روز مشہور سڈنی اوپرا ہاؤس میں یونیورسٹی آف سڈنی اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری بھی دی جائے گی۔

اپنے دورے میں وہ کینبرا اور میلبورن میں مختلف تقاریب سے خطاب بھی کریں گے۔

آن سان سوچی گزشتہ دو دہائیوں میں برما کے فوجی دور اقتدار میں زیادہ وقت نظر بند رہیں۔ انھیں 2010ء میں رہا کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG