رسائی کے لنکس

پاکستانی نژاد کرکٹر کو آسٹریلوی شہریت مل گئی


شہریت ملنے پر فواد احمد نے ملبورن میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک طویل اور سفر اور طویل جدوجہد تھی۔

پاکستانی نژاد لیگ اسپن باؤلر فواد احمد کو آسٹریلوی شہریت حاصل ہو گئی ہے۔

منگل کو آسٹریلیا کے سابق وزیر برائے امیگریشن برینڈن او کونر نے فواد کو شہریت دیے جانے کا اعلان کیا۔

شہریت ملنے پر فواد احمد نے ملبورن میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک طویل سفر اور طویل جدوجہد تھی۔

فواد نے 2010ء میں مختصر مدت ویزے پر آسٹریلیا آنے کے بعد یہاں یہ کہہ کر پناہ کی درخواست دائر کی تھی کہ انھیں پاکستان میں خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی ایک تنظیم سے منسلک ہونے کی وجہ سے انتہا پسند جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

31 سالہ فواد کا کہنا تھا کہ ’’ گزشتہ چار سالوں سے وہ اس ملک کا شہری بننے کا منتظر تھا، خاص طور پر کرکٹ کے میدان میں۔ ۔ ۔ میں اس ملک کو کچھ لوٹانا چاہتا ہوں۔ میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ ایک اچھا شہری بنوں اور اس ملک کے اپنا بہترین کردار ادا کروں۔‘‘

فواد کا نام رواں ماہ جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی کرکٹ کی اے ٹیم میں بھی شامل کیا جا چکا ہے جب کہ اب انگلینڈ کے خلاف تاریخی کرکٹ سیریز ایشز کے لیے بھی ٹیم میں ان کی شمولیت کے لیے راہ ہموار ہو جائے گی۔
XS
SM
MD
LG