رسائی کے لنکس

آسٹریلیا کی کنٹاس ائیر ویز کا فضائی آپریشن بند


Başkan Obama Beyaz Saray'daki kısa törende eşi ve iki kızıyla başkanlık yemini ederken
Başkan Obama Beyaz Saray'daki kısa törende eşi ve iki kızıyla başkanlık yemini ederken

آسٹریلیا کی کنٹاس ائیرویز نے مزدوروں کے تنازع کے باعث تمام پروازیں بند کردی ہیں۔

مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے ہڑتالوں کے بعد فضائی کمپنی نے ہفتہ کو کہا ہے ہڑتال میں شریک تمام ملازمین کو پیر کی شام تک بے دخل کردیا جائے گا۔

ہڑتال پر جانے والی تنظیموں میں پائلٹ، انجنئیرز، سامان ڈھونے اور دیگر زمینی عملے سمیت جہاز پر خوراک فراہم کرنے والا عملہ بھی شامل ہے۔

یہ مزدور تنظیمیں کنٹاس ائیر لائن میں تنخواہ اور تشکیل نو کے منصوبے پر احتجاج کر رہی ہیں۔

کنٹاس کے چیف ایگزیٹو ایلن جوس کا کہنا ہے کہ یونین ان کی حکمت عملی اور ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

کنٹاس کے مطابق ہڑتال سے کمپنی کو ایک ہفتے کے دورن 1 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا نقصان ہوا ہے جبکہ مجموعی طور پر اب تک کمپنی کو 7 کروڑ ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

کنٹاس ائیر ویز کی چھ سو پروازیں منسوخ کی جاچکی ہیں اور تقریباً 70 ہزار مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

XS
SM
MD
LG