رسائی کے لنکس

آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف سیریز دو، دو سے برابر کر دی


آسٹریلیا اور سری لنکا کے کپتان ٹرافی تھامے ہوئے
آسٹریلیا اور سری لنکا کے کپتان ٹرافی تھامے ہوئے

آسٹریلیا کی جانب سے نمایاں بلے باز ہیوجز رہے جنھوں نے شاندار 138 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں کھیلے جانے والے پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 32 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ 50 اوورز میں 247 رنز بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نمایاں بلے باز ہیوجز رہے جنھوں نے شاندار 138 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

جواب میں مہمان ٹیم 215 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے میتھیوز نے 67 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کے بلے باز ہیوجز کو میچ کا بہترین کھلاڑی جب کہ مہمان ٹیم سری لنکا کے فاسٹ باؤلر کلا سیکارا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 26 جنوری کو سڈنی اور دوسرا 28 جنوری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG