رسائی کے لنکس

'آزادی ٹرین' کا آخری اسٹاپ

پاکستان ریلوے کی جانب سے جشنِ آزادی کے سلسلے میں تیار کردہ 'آزادی ٹرین' کراچی کے کینٹ اسٹیشن پر پہنچ گئی ہے۔ ریل کیا ہے، پاکستان کے چاروں صوبوں - سندھ، پنجاب، سرحد اور بلوچستان کی ثقافت اور پاکستان کی چلتی پھرتی تاریخ ہے۔ بارہ اگست کو اسلام آباد سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والی یہ ٹرین 27 روز کے سفر کے بعد بالآخر کراچی کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر پہنچ گئی جسے دیکھنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن کا رخ کررہی ہے۔ چودہ بوگیوں پر مشتمل اس ٹرین میں پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کے علاوہ دفاعِ وطن کے لیے جانیں دینے والے فوجیوں کی تصاویر پر مشتمل گیلریاں بھی شامل ہیں۔
مزید

آزادی ٹرین میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ رکھا گیا ہے جسے دیکھ کر اصل کا گمان ہوتا ہے
1

آزادی ٹرین میں بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ رکھا گیا ہے جسے دیکھ کر اصل کا گمان ہوتا ہے

آزادی ٹرین میں موجود ایک فلوٹ پر خوجک ریلوے سرنگ کا منظر
2

آزادی ٹرین میں موجود ایک فلوٹ پر خوجک ریلوے سرنگ کا منظر

مورس ٹیلی گراف سیٹ اپ جو پرانے دور میں دو اسٹیشنوں کے درمیان پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا
3

مورس ٹیلی گراف سیٹ اپ جو پرانے دور میں دو اسٹیشنوں کے درمیان پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا

پاکستان میں دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن پر تعینات سپاہیوں کے مجسمے
4

پاکستان میں دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن پر تعینات سپاہیوں کے مجسمے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG