رسائی کے لنکس

اذلان شاہ کپ:شیڈول اور ممکنہ پاکستانی کھلاڑی


ٹورنامنٹ 9 سے17 مارچ تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا، افتتاعی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، جبکہ پاکستان اور روایتی حریف بھارت 12 مارچ کو آمنے سامنے ہونگے

بائیسواں اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ 9 سے17 مارچ تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا۔

افتتاحی میچ پاکستان اور دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے درمیان 9 مارچ کو ہو گا، جبکہ پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان میچ 12 مارچ کو ہو گا۔


پاکستان دیگر پول میچز میں 10 مارچ کو آسڑیلیا، 14 مارچ کو میزبان ملائیشیا اور 16 مارچ کو جنوبی کوریا کے مدمقابل ہو گا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے 25 ممکنہ کھلاڑیوں کےناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

اِن ممکنہ کھلاڑیوں کے نام ہیں: شکیل عباسی، محمد عمران، محمد رضوان، محمد توثیق، عمران شاہ، عمران بٹ، کاشف شاہ، فرید احمد، راشد محمود، محمد وقاص، شفقت رسول، حسیم خان، علی شان، محمد عتیق، وسیم احمد، کاشف علی، محمد عرفان، سلمان حسین، عمر بھٹہ، رضوان جونیئر، عرفان جونیئر، محمد دلبر، خالد بھٹی، تصور عباس اور طلال خالد ۔

XS
SM
MD
LG