رسائی کے لنکس

عراق: کار بم دھماکے میں کم ازکم 12 افراد ہلاک


حالیہ دنوں میں دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر ہونے والے متعدد حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک مارکیٹ میں ہونے والے کار بم دھماکے میں کم ازکم 12 افراد ہلاک اور دیگر پچاس زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق یہ دھماکا اتوار کو شہر کے شیعہ اکثریت والے علاقے میں واقع سبزی اور پھلوں کی مارکیٹ میں ہوا۔

فوری طور پر کسی نے بھی اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل سعد مان کا کہنا ہے کہ ایک سیکورٹی اہلکار نے مارکیٹ کی طرف جانے والی ایک مشتبہ گاڑی پر فائرنگ کی تاہم وہ اسے روکنے میں کامیاب نا ہوسکا۔ جس کے بعد ڈرائیور نے صدر سٹی کی مارکیٹ کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

حالیہ دنوں میں دارالحکومت بغداد اور دیگر شہروں میں سکیورٹی فورسز اور عام شہریوں پر ہونے والے متعدد حملوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔

ان میں سے کئی ایک حملے ایسے ہیں جن کی ذمہ داری شدت پسند گروپ داعش نے قبول کی ہے۔ داعش کے اہم گڑھ موصل پر امریکی معاونت سے ہونے والی عراقی فورسز کی کارروائی کی وجہ سے شدت پسندوں کو حالیہ ہفتوں میں شدید دباؤ کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG