رسائی کے لنکس

عراق: ووٹوں کی دوبارہ گنتی ، انتخابی نتائج وہی


عراقی الیکشن کمشن کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ سات مارچ کے انتخابات میں بغداد میں ڈالے جانے والے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے پارلیمنٹ میں نشستوں کی تقسیم پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

انڈیپنڈنٹ ہائی الیکٹرول کمشن کے ایک عہدےد ار سعد الروی نے اتوار کے روز کہا کہ کسی بھی اتحادی گروپ کی نشستوں کی تعداد پہلے جتنی ہی رہے گی، جس کے نتیجے میں سابق وزیر اعظم ایاد علاوی کا گروپ زیادہ نشستوں کے ساتھ بدستور فاتح ہے۔

مسٹر علاوی کے عراقیہ بلاک نے انتخابات میں پارلیمنٹ کی 91 نشستیں جیتی تھی اور ان کے قریب ترین حریف وزیر اعظم نوری المالکی کے

اتحاد کو 89 نشستیں ملی تھیں۔ انتخابات میں کسی بھی جماعت کو حکومت بنانے کے درکار اکثریت حاصل نہیں ہوسکی تھی۔

الیکشن کمشن کے عہدے داروں نے مسٹر مالکی کے اتحاد کی جانب سے ایک درخواست کے بعد بغداد میں تین مئی سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی شروع کی تھی۔ اتحاد نے کہا تھا کہ اسے بغداد سمیت پانچ صوبوں میں ووٹنگ میں بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ثبوت ملے ہیں۔ ملک کی 325 نشستوں میں سے 20 فی صد نشستیں عراقی دارالحکومت بغداد میں ہیں۔

جمعے کے روزملک کے الیکشن کمشن نے کہا تھا کہ عہدےد اروں نے 11 ہزار سے زیادہ بیلٹ باکسوں کی دوبارہ گنتی کرلی ہے اور انہیں کسی بڑے فراڈ کا سراغ نہیں ملا۔

XS
SM
MD
LG