رسائی کے لنکس

بحرین: عدالت کا حزب مخالف کے ایک مرکزی گروپ کو تحلیل کرنے کا حکم


بحرین کی عدالت نے اپوزیشن کے ایک مرکزی گروپ نیشنل ڈیموکریٹک ایکشن سوسائٹی (وعد) کو تحلیل کرنے کا حکم دیا ہے۔

خلیجی ملک بحرین کی حکومت ملک میں حزب مخالف کے اس آخری بڑے گروپ نیشنل ڈیموکریٹک ایکشن سوسائٹی (وعد) پر شدت پسندی کی حمایت کا الزام عائد کرتی رہی ہے۔

نیشنل ڈیموکریٹک ایکشن سوسائٹی ملک میں اصلاحات کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد اس گروپ کے تمام اثاثے ضبط کر لیے گئے ہیں۔

بحرین میں انسانی حقوق کی ایک تنظیم ’بحرین انسٹیٹویٹ فار رائٹس اینڈ ڈیموکریسی‘ نے کہا ہے کہ (وعد) اس حکم نامے کے خلاف اپیل کا ارادہ رکھتی ہے۔

’وعد‘ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں گروپ کی تحیل کے فیصلے کی تصدیق کی ہے۔

بحرین میں شعیہ آبادی کی اکثریت ہے، تاہم اس ملک کی قیادت سنی شاہی خاندان کے پاس ہے جس کے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے قریبی تعلقات ہیں۔

ملک میں اس وقت حزب مخالف کے دو گروپ متحرک ہیں لیکن (وعد) کو بحرین میں اپوزیشن کا آخری بڑا گروپ تصور کیا جاتا تھا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے (وعد) کو تحلیل کرنے کے فیصلے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG