رسائی کے لنکس

بلوچستان: اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر بلا مقابلہ منتخب

دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میر جان محمد جمالی اسپیکر اور مسلم لیگ (ق) کے میر عبدالقدوس بزنجو ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔

پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے منگل کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔

دیگر جماعتوں کے امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میر جان محمد جمالی اسپیکر اور مسلم لیگ (ق) کے میر عبدالقدوس بزنجو ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔

حلف اٹھانے کے بعد جان محمد جمالی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ اسمبلی کے وقار اور اس کو فعال بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

میر جان محمد جمالی سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔

رقبے کے اعتبار سے ملک کے سب سے بڑے لیکن پسماندہ صوبے بلوچستان میں حکومت سازی کا عمل دیگر صوبوں کی نسبت تاخیر کا شکار رہا لیکن اتوار کو اکثریتی جماعت مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی جانب سے صوبے کا وزیراعلیٰ نامزد کیے جانے کے بعد ابہام ختم ہو گیا۔

صوبے میں اتحادیوں سے طویل مشاورت کے بعد نواز شریف نے نیشنل پارٹی کے سربراہ عبدالمالک بلوچ کو وزیراعلیٰ نامزد کیا تھا۔
XS
SM
MD
LG