رسائی کے لنکس

بالٹی مور مقدمے کا تصفیہ، لواحقین کو 64 لاکھ ڈالر معاوضہ


مئیر، اسٹیفن رولنگ بلیک
مئیر، اسٹیفن رولنگ بلیک

فریڈی گرے کی ہلاکت کے مقدمے میں فریقین کے درمیان تصفیے کے نتیجے میں نوجوان کے اہل خانہ کو 64 لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں گے۔۔ اُنھیں اِس سال 12 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ لیکن، وہ ایک ہفتےبعد اسپتال میں ریڑھ کی ہڈی میں لگنے والے زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے، چل بسے تھے

بالٹی مور شہری حکومت پولیس حراست میں زخمی ایک افریقی نژاد امریکی نوجوان، فریڈی گرے کی ہلاکت کے مقدمے میں فریقین کے درمیان تصفیے کے نتیجے میں نوجوان کے اہل خانہ کو 64 لاکھ ڈالر ادا کیے جائیں گے۔


بالٹی مور کی مئیر، اسٹیفن رولنگ بلیک نے کہا ہے کہ مجوزہ تصفیہ کے بعد بالٹی مور محکمہٴپولیس، انفرادی طور پر کوئی اہل کار ، کوئی دوسرا شخص یا کسی بھی ادارے کے بارے میں متاثرین کے تمام دعوؤں سے آزاد ہوگیا ہے، جن کے خلاف کوئی دعویٰ نہیں کیا جاسکے گا۔

تاہم، میئر کا کہنا تھا کہ شہری حکومت کا یہ اقدام سماعت کا سامنا کرنے والے افسران کے لئے انصاف کی راہ میں حائل نہیں ہونا چاہئے۔

فریقین کے درمیان تصفیہ کی منظوری بدھ کو شہری حکومت کا ایک فوری انصاف پر مامور ایک پینل دے گا۔

فریڈی گرے کو اس سال 12 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ لیکن، وہ ایک ہفتےبعد اسپتال میں ریڑھ کی ہڈی میں لگنے والے زخم کی تاب نہ لاتے ہوئے، ہلاک ہوگیا تھا۔

مقدکے کے استغاثہ کا مؤقف تھا کہ فریڈی گرے کی گرفتاری غیر قانونی تھی، اور اس سے چاقو برآمد کیا جانا پولیس کا ایک متنازعہ بیان ہے۔

فریڈی گرے کی ہلاکت سے بالٹی مور پولیس اور عوام کے درمیان تناؤ نے چنگاری کی شکل اختیار کرلی تھی اور پورے شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے، جس کے نتیجے میں، شہر میں کرفیو نافذ کرنا پڑا تھا۔

واقعہ کے ذمہ دار تمام 6 پولیس افسران جن میں ایک خاتون سمیت تین سیاہ فام اور تین سفید فام پولیس اہل کار شامل تھے، کو اقدام قتل اور بے رحمی کے الزامات کا سامنا ہے۔۔ جبکہ، جس گاڑی پر گرے کو لے جایا گیا تھا، اس کے ڈرائیور کو سیکنڈ ڈگری قتل کے الزام کا بھی سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG