رسائی کے لنکس

ملائیشیا: غیر مسلموں پر لفظ ’اللہ‘ کے استعمال پر پابندی


عدالت نے پیر کو اپنے فیصلے میں کہا کہ ’’اللہ‘‘ عیسائی مذہب کا جزو لازم نہیں اور اس لفظ کا استعمال تذبذب کی وجہ بنے گا۔

ملائیشیا میں عدالت نے ایک کیتھولک اخبار پر خدا کا حوالہ دینے کے لیے لفظ ’’اللہ‘‘ کے استعمال پر حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی کو برقرار رکھا ہے۔

پیر کو جاری ہونے والے تین مسلمان ججوں کے متفقہ فیصلے میں ایک ذیلی عدالت کے 2009ء میں جاری ہوئے اُس فیصلے کو کالعدم قرار دیا گیا جس کے تحت ملائی زبان میں شائع ہونے والے اخبار ’’دی ہیرلڈ‘‘ کو لفظ ’’اللہ‘‘ کے استعمال کی اجازت دی گئی تھی۔

ملائیشیا کی حکومت نے 2009ء کے فیصلے کے خلاف یہ موقف اختیار کرتے ہوئے درخواست دائر کر رکھی تھی کہ لفظ ’’اللہ‘‘ کا استعمال صرف مسلمانوں تک محدود ہونا چاہیئے۔

عدالت نے پیر کو اپنے فیصلے میں کہا کہ ’’اللہ‘‘ عیسائی مذہب کا جزو لازم نہیں اور اس لفظ کا استعمال تذبذب کی وجہ بنے گا۔
XS
SM
MD
LG