رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش میں ’بسوا اجتماع‘ میں لاکھوں افراد کی شرکت

بنگلہ دیش میں دریائے توراگ کے کنارے منعقدہ ’بسوا اجتماع‘ کا پہلا مرحلہ 26 جنوری کو ختم ہوا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ سعودی عرب میں حج کے بعد ’بسوا‘ کو مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع کہا جاتا ہے جس میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اجتماع میں شرکت کے لیے دیگر ذرائع کے علاوہ ریل گاڑیوں سے بھی لوگ یہاں پہنچتے ہیں اور اس موقع پر ٹرینوں میں سوار افراد کی بھیٹر نمایاں طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے اور ہزاروں اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG