بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ انتخابات میں تقریباً دس کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ فتح کی صورت میں وزیر اعظم شیخ حسینہ تیسری بار وزارت عظمیٰ کے عہدے کی دعویدار ہیں۔ پیش ہیں انتخابی عمل کی کچھ تصویری جھلکیاں:
تصاویر: بنگلہ دیش میں عام انتخابات
5
بنگلہ دیش میں قومی انتخابات کے موقع پر خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے قطار میں کھڑی ہیں۔
6
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
7
ایک شخص بوڑھی عورت کو پولنگ اسٹیشن ووٹ ڈالنے کے لیے لا رہا ہے۔
8
شہریوں نے پہلی مرتبہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔