رسائی کے لنکس

ڈھاکا: ملبے سے تلاش کا کام بند کرنے کی تیاری


ڈھاکا کے مضافات میں 24 اپریل کو منہدم ہونے والی عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد 1،127 ہو چکی ہے۔

بنگلہ دیش میں حکام نے کہا ہے کہ منہدم ہونے والی فیکٹری کے ملبے سے لاشوں کی تلاش کا کام ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

ڈھاکا کے مضافات میں 24 اپریل کو منہدم ہونے والی عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد 1،127 ہو چکی ہے۔

فوج کے ایک جنرل نے کہا کہ فوجی اہلکار منگل کو تلاش کا کام روک دیں گے۔

گزشتہ جمعہ کو کارکنوں نے ملبے سے 17 دن بعد ایک خاتون کو زندہ نکالا تھا۔

ڈھاکا کے نواح میں واقع اس عمارت میں گارمنٹس فیکٹری قائم تھی اور اس کثیر المنزلہ عمارت کے انہدام کے بعد ملک میں گارمنٹس فیکٹری کے مزدوروں نے مظاہرے بھی کیے تھے۔

حکومت نے عمارت گرنے کے اس واقعہ کے بعد نو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
XS
SM
MD
LG