رسائی کے لنکس

بھارت کو شکست، سری لنکا ٹی ٹوئنٹی چمپین بن گیا


سری لنکا نے 131 کا ہدف اٹھاوریں اوور میں حاصل کرلیا۔ بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست ہوئی، جس میں کمارا سنگاکارا کی 34 گیندوں پر نصف سنچری شامل ہے

اتوار کو شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکہ میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں سری لنکا بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر عالمی چمپین بن گیا۔

سری لنکا نے یہ فتح 1996ء کے بعد پہلی بار اپنے نام کی۔

ورلڈ کپ فائنل جیتنے کے بعد، سری لنکا کے کھلاڑیوں نے میدان میں جشن منایا، جس موقعے پر شاندار آتش بازی ہوئی۔

ادھر، کسی بھی ’آئی سی سی‘ کے فائنل ایونٹ میں مہندرا سنگھ دھونی کی یہ پہلی شکست ہے۔

سنگاکارا ’مین آف دی میچ‘ قرار پائے؛ جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی کو ’مین آف دی سیریز‘ قرار دیا گیا، جنھوں نے ٹورنامنٹ میں 319 رن بنائے۔
سری لنکا کی ٹیم نے شاندار پرفارمنس پر پہلے 4 رنز پر ہی پہلے بھارتی بیٹسمین کو آوٹ کیا، جبکہ دوسرا کھلاڑی 64 رنز پر آوٹ ہوا۔

بھارت نے فائنل میچ میں 130 رنز بنائے، جبکہ بھارت کے تین بڑے کھلاڑی میچ کے شروع میں ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔

بھارت کے ویرات کوہلی نے سب سے زیادہ 77 رنز بنائے، روہت شرما نے 29 اور یووراج صرف 11 رنز ہی بنا سکے۔

واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ کھلاڑیوں نے شاندار پرفارمنس دے کر پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق، سری لنکن ٹیم کے ہاتھوں شکست ہانےوالی بھارتی ٹیم کو ان ہی کے بھارتی میڈیا کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی فائنل میں نہایت کم رنز بنائے جس سے ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

کرکٹ تجزیہ کاروں کے مطابق، ’بگ تھری‘ کی تینوں بڑی ٹیموں کو اس اہم اوینٹ میں شکست ہوئی۔

میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل سے قبل، بھارت اس ٹورنامنٹ میں ناقابل تسخیر رہا؛ اور اس کی ٹیم کی پراعتماد کارکردگی کو کرکٹ کے حلقوں میں خاصی پذیرائی حاصل ہوئی۔

بھارت اور سری لنکا اب تک ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں، جن میں سے بھارت نے تین اور سری لنکا نے دو میچز جیتے۔

سری لنکا کے تجربہ کار بلے باز جے وردنے اور کمار سنگا کارا اتوار کو اپنے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر کا آخری میچ کھیلیں گے۔ دونوں نے اس کے بعد کرکٹ کے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

سری لنکن ٹیم 2007ء اور 2011ء میں ایک روزہ جب کہ 2009ء اور 2012ء میں ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔

ایک روزہ ورلڈ کپ 2011ء کے فائنل میں بھی بھارت اور سری لنکا کا آمنا سامنا ہوا تھا جس میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی۔
XS
SM
MD
LG