رسائی کے لنکس

بیروت: کار بم دھماکہ، ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات


رائٹرز خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم تین ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں، جب کہ تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے ہیں

جنوبی بیروت کے مضافات کی گنجان آبادی والے علاقےکے قریب، جو حزب اللہ کا گڑھ ہے، ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

حزب اللہ کے’المَنار ٹیلی ویژن‘ نے دھماکے کے مقام کی طرف ایمبولنسوں کو جاتے ہوئے اور ملبے میں سے اٹھتے ہوئے شعلوں کا منظر دکھایا ہے۔

رائٹرز خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم تین ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں، جب کہ تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ٹیلی وژن فوٹیج میں تباہ ہونے والی موٹر گاڑی دکھائی گئی ہے، جس پر قریبی عمارتوں کی بالکنیوں کے پاس سے جھڑتے ہوئے پتے گرتے دکھائے گئے ہیں۔

اس دھماکے سے ایک ہفتہ سے بھی کم دن قبل لبنان کے سابق وزیر خزانہ، محمد شطا ہلاک ہوچکے ہیں، جنھیں شام کے صدر بشار الاسد کے ایک شدید ناقد خیال کیا جاتا تھا۔ اُن کی ہلاکت وسطی بیروت میں ہونے والے ایک بڑے کار بم دھماکے میں واقع ہوئی تھی۔

اُس دھماکے میں، پانچ دیگر افراد بھی ہلاک ہوئے تھے، جب کہ تقریباً 70 زخمی ہوئے، جس سے قبل گذشتہ سال کے دوران فرقہ وارانہ بم حملوں کا ایک سلسلہ جاری رہا، جس کا ہدف لبنان کے شیعہ اور سنی تھے۔

نومبر کے مہینے میں، ایران کے سفارت خانے پر دو خودکش بم حملے ہو چکے ہیں، جو جمعرات کے دھماکے کے مقام کے قریب ہی واقع ہے۔
XS
SM
MD
LG