رسائی کے لنکس

برنانکی دوسری مدت کے لیے خزانے کے سربراہ ہوں گے، سنیٹ نے منظوری دے دی


برنانکی دوسری مدت کے لیے خزانے کے سربراہ ہوں گے، سنیٹ نے منظوری دے دی
برنانکی دوسری مدت کے لیے خزانے کے سربراہ ہوں گے، سنیٹ نے منظوری دے دی

امریکی سنیٹ نےبن برنانکی کی دوسری چار سالہ مدت کے لیے امریکی وفاقی خزانے کے سربراہ کے طور پر تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

تجویز پر جمعرات کو سنیٹ میں ہونے والی ووٹنگ میں برنانکی کے حق میں 70کے مقابلے میں 30ووٹ پڑے۔ وہ ملک کی مرکزی بینک کے سربراہ ہوں گے۔ اُن کی موجودہ چار سالہ مدت اتوار کو مکمل ہو رہی ہے۔

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اُن کی طرف سے پیش کردہ امیدوار کی سنیٹ سے تصدیق پر وہ ممنون ہیں۔ مسٹر اوباما نے برنانکی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بدترین معاشی بدحالی میں اُنھوں نے حکمت پر مبنی سنجیدہ قیادت فراہم کی ہے۔

برنانکی کے ناقدین کا کہنا ہے کہ بینکوں کو تباہی سے نکالنے اور بعد میں آنے والے مالیاتی بحران سے بچنے میں اُنھوں نے کوئی خاص کردار ادا نہیں کیا۔ گذشتہ سال امریکہ میں شروع ہونے والے اِس مالی بحران نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ناقدین کہتے ہیں کہ معاشی بدحالی کے دور میں برنانکی نے چھوٹے امریکی کاروباروں اور گھروں کے مالکوں کی کوئی خاص مدد نہیں کر پائے۔

تاہم اُن کے حمایتیوں کا کہنا ہے کہ برنانکی کی رہنمائی کے بغیر مالیاتی بحران مزید سنگین نوعیت کی سطح کو چھوتا۔

وفاقی بینک کے سربراہ کے طور پر وہ سود کی شرح کو ضابطے میں رکھنے کے کوشاں ہوں گے، تاکہ بینکوں کے قرضہ جات کا عمل قابو میں رہے۔

XS
SM
MD
LG