رسائی کے لنکس

بے نظیر کے مقدمہ قتل میں دو پولیس افسروں کے وارنٹ گرفتاری

بے نظیر کے مقدمہ قتل میں دو پولیس افسروں کے وارنٹ گرفتاری
بے نظیر کے مقدمہ قتل میں دو پولیس افسروں کے وارنٹ گرفتاری

عدالت نے راول پنڈی پولیس کے سابق سربراہ سعود عزیز اور ایک دوسرے افسر کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔دونوں عہدے داروں کو 11 دسمبر کو عدالت میں سماعت کے لیے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے 2007ء میں سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس کے ایک سابق سربراہ سمیت دو پولیس افسروں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔

عدالت نے راول پنڈی پولیس کے سابق سربراہ سعود عزیز اور ایک دوسرے افسر کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں۔دونوں عہدے داروں کو 11 دسمبر کو عدالت میں سماعت کے لیے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی نے پراسیکیوٹر کے حوالے سے کہاہے کہ دونوں عہدے داروں پر الزام ہے کہ وہ سابق وزیر ا عظم بے نظیر کو اس روز تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے تھے ، جس دن انہیں ایک دہشت گرد حملہ کرکے قتل کیا گیاتھا۔

محترمہ بے نظیر بھٹو کو راول پنڈی میں ایک خودکش بم دھماکے میں ہلاک کردیا گیا تھا جب وہ ایک عوامی جلسے سے خطاب کرکے واپس جارہی تھیں۔

اپریل میں پاکستانی حکومت نے اقوام متحدہ کی ایک نئی رپورٹ کے اجرا کے بعد محترمہ بے نظیر کی سیکیورٹی کے ذمہ دار آٹھ عہدے داروں کو معطل کردیا تھا ۔ رپورٹ میں کہاگیاتھا کہ سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت نے مسز بے نظیر کی حفاظت کا معقول بندوبست نہیں کیاتھا۔

XS
SM
MD
LG