رسائی کے لنکس

logo-print

ڈائناسور کا ڈھانچہ 650,000 ڈالرز میں فروخت


ڈائناسور کا یہ ڈھانچہ 19 میٹر اونچا جبکہ 17 میٹر لمبا تھا۔

امریکہ میں ایک بہت قدیم اور عظیم الجثہ ڈائناسور کا دریافت ہونے والا ڈھانچہ نیلام کر دیا گیا ہے۔

یہ ڈھانچہ برطانیہ میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

ڈائناسور کا یہ ڈھانچہ 650,000 ڈالرز میں نیلام ہوا۔

مادہ ڈائناسور کا یہ ڈھانچہ Diplodocus ڈائناسورز کی قسم ہے جبکہ اسے Misty کا نام بھی دیا گیا تھا۔

ڈائناسور کا یہ ڈھانچہ 19 میٹر اونچا جبکہ 17 میٹر لمبا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اب تک برطانیہ میں فروخت ہونے والے ڈائناسورز کے ڈھانچنے میں سب سے بڑا ڈھانچہ تھا۔

جنوبی انگلینڈ میں قائم نیلام گھر کا، جہاں ڈائناسور کا یہ ڈھانچہ نیلامی کے لیے رکھا گیا تھا، کہنا ہے کہ جس ادارے نے (ادارے کا نام نہیں ظاہر کیا گیا) ڈائنا سور کا یہ ڈھانچہ خریدا ہے وہ 150 ملین سال پرانے اس ڈھانچے کو عوام کے لیے ڈسپلے پر رکھے گا۔
XS
SM
MD
LG