رسائی کے لنکس

Ctrl-Alt-Delete کا مجموعہ ایک غلطی تھی: بل گیٹس


ہارورڈ یونیورسٹی میں حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس سے پوچھا گیا کہ کمپیوٹر یا سافٹ وئیر استعمال کرنے کے لیے ان تین keys کے مجموعے کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ تو بل گیٹس کے جواب نے سبھی کو حیران کر ڈالا ۔۔۔

ہم میں سے ہر کسی کو کمپیوٹر آپریٹ کرتے ہوئے تین keys یا تین بٹن کے مجموعے کو استعمال کرنے کی اکثر ضرورت رہتی ہے۔ کیا کہا، نہیں پتہ؟ یاد کیجیئے، جب آپ کا کمپیوٹر بظاہر روٹھ جاتا ہے۔۔۔ چلتے چلتے ایک جگہ رک جاتا ہے، سٹارٹ نہیں ہوتا، ویب براؤزر کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔۔۔ یا جب کوئی سوفٹ وئیر لانچ کرنا ہو، کمپیوٹر کی سکرین کو سوتے سے جگانا ہو یا پھر اپنے ہی کمپیوٹر میں ’لاگ ان‘ کرنا ہو تو ایسے میں آپ کیا کرتے ہیں؟

جی ہاں، ایسے وقت میں ونڈوز استعمال کرنے والے صارفین Control+Alt+Delete اکٹھے دباتے ہیں جس سے کمپیوٹر کو ایک نئی زندگی مل جاتی ہے اور وہ پہلے کی طرح کام کرنا شروع کر دیتا ہے۔

مگر آپ کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ Control+Alt+Delete کا مجموعہ ایک ’غلطی‘ تھی۔

جب ہارورڈ یونیورسٹی میں حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بل گیٹس سے پوچھا گیا کہ کمپیوٹر یا سافٹ وئیر استعمال کرنے کے لیے ان تین keys کے مجموعے کا استعمال کیوں ضروری ہے؟ تو بل گیٹس کے جواب نے سبھی کو حیران کر ڈالا ۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ، ’ہم اس کے لیے ایک key یا ایک بٹن بھی استعمال کر سکتے تھے۔ لیکن اس وقت جس شخص نے یہ کلیہ بنایا، غلط بنایا۔ یہ ایک غلطی تھی۔‘

حاضرین نے بل گیٹس کے اس حیران کن جواب پر تالیاں بجا کر داد دی اور ان کے جواب سے بہت محظوظ ہوئے۔

XS
SM
MD
LG