رسائی کے لنکس

بوئنگ 787 کے بیشتر طیارے بیڑی مسائل کی وجہ سے گراؤنڈ


بوئنگ کے نئے ہوائی جہازوں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کیا گیا ہے اور پرواز سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جہاز میں نصب لیتھیم بیٹریاں محفوظ ہیں۔

یورپ، جاپان اور بھارت نے جمعرات کو بوئنگ کمپنی کے 787 طیاروں کو فضائی سروس سے ہٹا کر گراؤنڈ کر دیا ہے، اس کی وجہ جہاز میں نصب بیٹری کی ناکامی ہے۔

اس سے قبل امریکہ بھی ان طیاروں کو گراؤنڈ کر چکا ہے۔ بیڑی کے مسائل کی وجہ سے بدھ کو ’ڈریم لائنز‘ مسافر جیٹ طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن ’ایف اے اے‘ نے بدھ کو کہا کہ بوئنگ کے نئے ہوائی جہازوں کو عارضی طور پر گراؤنڈ کیا گیا ہے اور پرواز سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ جہاز میں نصب لیتھیم بیٹریاں محفوظ ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ برسوں میں امریکی ساختہ مسافر طیارے کو گراؤنڈ کرنے کا یہ پہلا واقعہ ہے اس سے قبل 1979ء میں ’’میکڈونل ڈیگلیس ڈی سی -10‘‘طیاروں کو شکاگو میں ایک مہلک فضائی حادثے کے بعد گراؤنڈ کیا گیا تھا۔

جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے نائب وزیر ہیروشی کاجی یاما نے کہا ہے کہ جہازوں کو غیر معینہ مدت کے لیے گراؤنڈ کیا گیا۔ بھارت کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ کب یہ جہازوں کو دوبارہ فضائی سروس میں شامل کیا جائے گا۔

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس بارے میں امریکی فیصلے کو دیکھتے ہوئے پیش رفت کی جائے گی۔ پولینڈ کی ایل او ٹی ائیر لائن واحد یورپی فضائی کمپنی ہے جو کہ اس وقت بوئنگ787 کو چلا رہی ہے۔

بوئنگ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ پراعتماد ہے کہ 787 محفوظ تھا۔ کمپنی کے ایک ترجمان کہہ چکے ہیں کہ بوئنگ اس بارے میں اپنے صارفین اور نگرانی کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔
XS
SM
MD
LG