رسائی کے لنکس

بپاشا باسو ، نئی منی کی دریافت اور وینا ملک بن گئیں سنگر


بپاشا باسو
بپاشا باسو

فلمی دنیا سے جڑی خبریں ، افواہیں ، سرگرمیاں ، سرگوشیاں اورپردہ ، درپردہ باتیں

بپاشا باسو کی سستی شہرت کے دن آگئے

چہرے مہرے سے بھولی بھالی نظر آنے والی بنگال کی گڑیا بپاشا باسو کے حوالے سے بھی یوں لگتا ہے کہ ان کی بھی ”سستی شہرت“ کے دن آگئے ہیں۔ ان کی نئی فلم ” راز تھری“ کا پوسٹر مارکیٹ میں آگیا ہے اور آتے ہیں اس نے بھی خبروں میں جگہ بنالی ہے۔ ماجرہ کچھ یوں ہے کہ ابھی کرینہ کپور کی فلم ”ہیروئن“ کے پوسٹر کا تنازع نظر کے سامنے سے ہٹا بھی نہیں تھا کہ بپاشا باسو کا پوسٹر بھی آتے ہی تنقید کا شکار ہوگیا ۔

”راز تھری“ بھٹ برادرز کی ہارر فلم کا سیکوئیل ہے جس کے فنکاروں میں بپاشا باسو کے علاوہ عمران ہاشمی، ایشا گپتا اور جیکلین فرنانڈیس شامل ہیں۔ یہاں تک تو سب ٹھیک ہے لیکن پوسٹر میں بپاشا باسو کو کسی اندیکھی قوت کے ہاتھوں میں جکڑا ہوا دکھایا گیا ہے۔۔۔اور وہ بھی اس انداز میں کہ سیدھے سادھے الفاظ میں پوسٹر کی مزید وضاحت یا منظر کشی ممکن ہی نہیں۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ پوسٹر نے ”جسم ٹو“ اور” ہیروئن“ کے پوسٹرز کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ فلم اسکرین پر آگ لگائے یا نہ لگائے پوسٹر نے آگ بھڑکادی ہے۔ پوسٹر پر جو ٹیگ لائن لگی ہے وہ بھی کچھ کم خطرناک نہیں۔ فلم کو دائریکٹ کیا ہے وکر م بھٹ نے جبکہ پروڈیوسر ہیں مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ۔ ”راز تھری“ 7ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

کرینہ کپور ہوں گی ”دبنگ ٹو“ کی نئی۔۔’ منی ‘

جی ہاں۔۔!! کرینہ کپورجو عرصے سے ارباز خان کی آنے والی فلم ”دبنگ ٹو“ میں اپنے رنگ ڈھنگ سے منی بننے کی خواہشمند تھیں انہیں بلاخر ”دبنگ “کی سیکوئیل کے لئے سائن کرلیا گیا ہے۔اب ان پر بھی ”منی بدنام ہوئی “ جیسا آئٹم سانگ پکچرائز کیا جائے گا۔ اس آئٹم سانگ کو کریں گے ساجد واجد یا للت پنڈت۔

سلمان خان کے علاوہ فلم میں شامل ہوں گے ارباز خان، سوناکشی سنہا، پرکاش راج اور دیپک دوبریال۔ فلم کی شوٹنگ اسی سال اکتوبر میں شروع ہوجائے گی۔

پوجا بھٹ کی درپردہ باتیں

پوجا بھٹ پوری انڈسٹری میں منہ پھٹ مشہور ہیں۔ اپنی اس عادت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انہوں نے ابھی کہہ دیا ہے کہ ان کی فلم ”جسم ٹو“ کو ناظرین سنی لیون کی وجہ سے دیکھنے نہیں آئیں گے بلکہ وہ سین دیکھنے آئیں گے جنہیں عام زبان میں قابل اعتراض کہنا چاہئے۔

سنی لیون بھارتی نژاد کینیڈین ہیں اور وہاں کی عریاں فلموں کی ہیروئن ہیں۔ ”جسم ٹو “ کی ڈائریکٹر پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے بہت سے لوگ سنی لیون کی وجہ سے سنیماگھروں تک پہنچیں لیکن ہمارے یہاں ایسے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے جنہیں فلم کی ہیروئن سے غرض نہیں ہوتی بلکہ بعض مناظر انہیں سینما ہال لے جاتے ہیں۔

”جسم ٹو“ تین اگست کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ فلم میں سنی لیون کے علاوہ رندیپ ہدا اور اروندے سنگھ نے نمایاں کردار اداکئے ہیں۔

وینا ملک کامیاب سنگر بننے کے لئے اداکاری چھوڑ دیں گی؟

وینا ملک جو ان دنوں ”دی ڈرٹی پکچر “ کے کنڑورژن میں کام کررہی ہیں ، انہوں نے اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی شروع کردی ہے۔ اپنی پہلی فلم ” دال میں کچھ کالا ہے “ کی بری طرح ناکامی کے بعد وینا ملک نے بلاخر پلے بیک سنگینگ بھی شروع کردی ہے۔ وہ ”دی ڈرٹی پکچر“ میں ایک آئٹم سانگ کرنے جارہی ہیں ۔

مزے کی بات یہ ہے کہ اس گانے کو وہ اپنی آواز میں ریکارڈ کراکے خود پر ہی پکچرائز کرائیں گی ۔۔۔ایسے میں یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ گانے میں وہی ڈانس بھی کریں گی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ایک کامیاب سنگر بننے کے لئے وہ اداکاری چھوڑ دیں گی۔۔۔؟؟؟ اس سوال کا جواب تو شاید آنے والا وقت ہی بہتر دے سکے مگر یہ سچ ہے کہ وینا کے پاس ”ڈرٹی پکچر “کے بعد کوئی اور پکچر نہیں۔ ۔۔لہذا یہ ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔۔
XS
SM
MD
LG