رسائی کے لنکس

’ٹو ان ون‘ اسٹارز :کامیاب ایکٹرز، کامیاب ڈائریکٹرز


آئیے وہ فہرست ملاحظہ کرتے ہیں جس میں ایسے اداکاروں کے نام شامل ہیں جنہوں نے ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن او ر پروڈکشن کے میدان میں بھی خوب نام کمایا:

بالی وڈ میں بہت سے ستارے ایسے ہیں جنھوں نے سلور اسکرین پر خوب نام کمانے کے بعد رخ کیا پردے کے پیچھے کا۔۔ اور وہاں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔

آئیے میوزک چینل ’ایم ٹی وی‘ کی ترتیب دی گئی وہ فہرست ملاحظہ کرتے ہیں جس میں ایسے اداکاروں کے نام شامل ہیں جنہوں نے ایکٹنگ کے ساتھ ساتھ ڈائریکشن او ر پروڈکشن کے میدان میں بھی خوب نام کمایا:

عامرخان
عامرخان ایکٹر تو ہیں ہی مکمل، لیکن ان کی پروڈکشن بھی لاجواب ہوتی ہے۔ عامرکو یہ بات معلوم تھی کہ کوئی بھی پروڈیوسر، ایکٹر کے نقطہٴنظر کو ویسے اس طرح نیہں سمجھ سکتا جس کی وہ خواہش کرتا ہے اسی لئے عامر نے پروڈکشن میں قدم رکھا اور اب وہ اپنی زیادہ تر فلموں کے کو پروڈیوسر بھی خود ہی ہوتے ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہ ’عامر خان پروڈکشنز‘ میں بنے والی تین فلمیں ”فلم فیئر“ ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

اکشے کمار
کھلاڑی اکشے کمار نے اپنی بیوی اور ایکٹریس ٹوئنکل کھنہ کے ساتھ مل کر اپنی پروڈکشن کمپنی ’انٹرٹینمنٹ‘ قائم کی۔ کامیاب ایکٹر کے طور پر شناخت بنانے والے اکشے کمار فلم میکنگ اور پروڈکشن میں بھی اپنی الگ پہچان بنانا چاہتے تھے۔

اکشے کی پروڈکشن کمپنی اب تک ’سنگھ از کنگ‘، ’او ایم جی‘ اور ’کھلاڑی 786‘ پروڈیوز کر چکی ہے۔

شاہ رخ خان
شاہ رخ خان کی کمپنی’ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ‘ بہت سے بلاک بسٹر فلمیں انڈسٹری کو دے چکی ہے۔ ’اوم شانتی اوم‘ سے لے کر’چنائی ایکسپریس‘ تک بہت سی فلمیں کروڑوں کما چکی ہیں اور اس بنیاد پر ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ بالی وڈ کی چند کامیاب ترین انٹرٹینمنٹ کمپنیوں میں شامل ہے۔

پوجا بھٹ
بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار مہیش بھٹ کی سب سے بڑی بیٹی پوجا بھٹ نے انڈسٹری میں قدم رکھا بطورایکٹریس لیکن بعد میں وہ بھی اپنے والد کی طرح پروڈکشن کی راہ پر چل نکلیں۔ پوجا نہ صرف پروڈیوسراور ڈائریکٹر ہیں بلکہ بالی وڈکی بہت سی فلموں کی پروڈکشن ڈیزائنر بھی ہیں۔

نندیتا داس
نندیتا داس بالی وڈ کی انتہائی ٹیلنٹیڈ اداکارہ ہیں۔ نندیتا داس کو شروع ہی سے ایکٹر بننے کا شوق تھا اور اس شوق کی تکمیل انہوں نے 2008میں کی۔ نندیتا نے نقادوں سے داد پانے والی فلم ’فراق‘ ڈائریکٹ کی تھی۔

انوشکا شرما
بالی وڈ بیوٹی انوشکا شرما اپنی داکاری پر ہر ایک سے داد وصول کرچکی ہیں۔ انہوں نے’این ایچ 10‘ پروڈیوز کی ہے جبکہ وہ اس فلم میں اداکاری بھی کررہی ہیں۔
XS
SM
MD
LG