رسائی کے لنکس

ہلاکتوں کے خلاف خضدار میں ہڑتال


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

خضدار میں جمعہ کو ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ کے بعد بھڑکنے والے آگ سے 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

بلوچستان کے ضلع خضدارمیں ایک مسافر گاڑی پر فائرنگ کے بعد بھڑکنے والے آگ میں 18 افراد کی ہلاکت کے خلاف ہفتہ کو شہر میں مکمل ہڑتال ہے اور فضا سوگوار ہے۔

خضدار میں تعلیمی ادارے بند ہیں جب کہ شاہراہوں پر ٹریفک نا ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ سے سرکاری دفاتر میں بھی حاضری کم رہی۔

ہلاک ہونے والے 18 افراد میں سے آٹھ خواتین اور تین بچوں کو ہفتہ کے روز ان کے آبائی علاقے لاکھوریان میں سُپر د خا ک کر دیا گیا۔

خضدار میں ایک روزہ قبل مسافر گاڑی کو مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب اس میں ایندھن بھرا جا رہا تھا اور فائرنگ کے باعث قریب رکھے گئے پیٹرول کے ڈرموں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
XS
SM
MD
LG