پاکستان میں رواں ہفتے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں لاہور، مہمند ایجنسی، پشاور اور سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار کو نشانہ بنایا گیا۔
پاکستان میں رواں ہفتے ہونے والے دہشت گردی کے واقعات

1
صوبہ سندھ کے قصبے سیہون میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر جمعرات کی شام ہونے والے خودکش حملے میں 80 افراد ہلاک ہوئے۔

2
سیہون میں ہونے والا خودکش بم حملہ حالیہ برسوں میں ملک میں ہونے والے مہلک ترین خودکش بم حملہ ہے۔

3
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مال روڈ پر پیر کی شام ایک دھماکے میں دو سینیئر پولیس افسران سمیت 13 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔

4
لاہور دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں لاہور ٹریفک پولیس کے ڈی آئی جی کیپٹن (ریٹائرڈ) احمد مبین اور سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس زاہد گوندل بھی شامل تھے۔