رسائی کے لنکس

logo-print

افغانستان: بم دھماکے میں پانچ امریکی فوجی ہلاک


افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے لیے رواں ہفتہ انتہائی مہلک ثابت ہوا ہے جس کے دوران میں اب تک 19 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں ایک بم دھماکے میں پانچ امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج 'ایساف' کی ویب سائٹ پر جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچوں فوجی ہفتے کو قندھار میں سڑ ک کے کنارے نصب ایک بم کا نشانہ بنے۔

افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے ایک ترجمان اور امریکی محکمہ دفاع 'پینٹاگون' کے ایک عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے پانچوں فوجی امریکی تھے۔

قندھار کے مقامی حکام کے مطابق واقعہ صوبے کے ضلع میواند میں اس وقت پیش آیا جب ایک شاہراہ پر فوجیوں کی گاڑی پوشیدہ بم سے ٹکراگئی۔

صوبے ہلمند سے متصل قندھار کے اس ضلعے کا شمار افغانستان کے ان اضلاع میں ہوتا ہے جہاں امن و امان کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے۔

خیال رہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی افواج کے لیے رواں ہفتہ انتہائی مہلک ثابت ہوا ہے جس کے دوران میں فضائی حادثات اور بم دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 19 امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

منگل کو صوبہ ہلمند میں سڑک کنارے نصب ایک بم کے دھماکے میں تین برطانوی فوجی بھی ہلاک ہوئے تھے۔
XS
SM
MD
LG