رسائی کے لنکس

عراق: کاربم دھماکے میں دو پولیس اہل کار ہلاک


عراقی عہدے داروں نے کہا ہے کہ منگل کے روز شمالی شہر موصل میں پولیس کی ایک کرائم لیبارٹری کے باہر ایک کار بم دھماکے میں دو عہدے دار ہلاک ہو گئے۔

صبح کے وقت ہونےوالے اس حملے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے۔

گزشتہ ماہ ایک ایسے ہی واقعے میں ایک خود کش بمبار نے بغداد میں پولیس کی ایک عدالتی لیبارٹری پر حملہ کر کے 22 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ القاعدہ سے منسلک ایک تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف عراق نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

منگل کے روز موصل ہی میں ایک پولیس عہدے دار نے کہا کہ مسلح افراد نے یونیورسٹی کے دو طالب علموں پر فائرنگ کر کے ایک کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا۔

پیر کے روز مغربی عراق میں تین دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم چار زخمی ہو گئے۔

XS
SM
MD
LG